مجلس عمل لٹیروں سے قوم کی پائی پائی وصول کرے گی: امیر العظیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ترجمان جماعت اسلامی اور لاہور کے حلقہ این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیر العظیم نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے کہ ہم ہی نہیں، ہماری آنے والی نسلیں بھی حکومت کریں گی، وہ آج اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ جب اللہ کا فیصلہ آتاہے تو بڑے بڑے فرعون اپنے لشکروں سمیت غرق ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبردار بندوں کو عزت، وقار اور غلبہ عطا کرتا ہے۔ 25 جولائی کو ایم ایم اے کا سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا۔