مکرمی! حالیہ بجٹ 2018ء میں ہم بوڑھے ضعیف العمر EOBI کے پنشنرز کو بڑی امید تھی کہ پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے گا۔ جیسا کہ سابق وزیر خزانہ صاحب ہے بجٹ تقریر میں فرمایا تھا بلکہ یہاں تک فرمایا کہ جو بوڑھے پنشنرز 75 سال کے ہو گئے ہیں ان کی ماہوار پنشن پندرہ ہزار کر دی جائے گی لیکن جولائی 2018ء کی جب پنشن ہوئی تو اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ البتہ ایک بڑا اشتہار EOBI کی جانب سے شائع ہوا اور دل خوش ہوا۔ جب اشتہار کو غور سے پڑھا تو پتہ چلا کہ اب EOBI والے پنشنرز جس بنک سے چاہیں اپنی پنشن حاصل کرے انہیں اضافی 15 روپے نہیں دینے پڑیں گے۔ یہ ہے سہولت 15 رپے کی جس کی عرصہ دراز سے ہم آس لگائے بیٹھے تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ کے بڑے افسران جن کے ذمے ارب ہا روپے واجب الادا تھے انہیں معاف کر دیا گیا اب تو ہم بوڑھے ضعیف العمر EOBI کے پنشنرز جناب چیف جسٹس صاحب کی طرف دیکھ رہے ہیں؟
(حافظ منور الدین لیاقت کالونی راولپنڈی 0346-0551153)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024