مکرمی :قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ ’’جب تمہیں منصف بنایا جائے تو بلا رد و رعایت سے فیصلہ کرو‘‘ ووٹ جو کہ مقدس امانت ہے ملک و قوم نے آپ کو سونپی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم جان بوجھ کر اس کا غلط استعمال نہ کریں اور نہ ہم اپنی ذاتی مفاد کے لئے کسی نااہل کو نواز دیں۔ ووٹ کا استعمال مقدس فریضہ ہے اور یہ حقدار کو ہی ملنا چاہئے کیونکہ ووٹ ڈالنا ووٹ کو عزت دینے کے مترادف ہے۔ بغیر کسی دباؤ میں آئے اپنے ملک و قوم کے لئے منصفی کا کردار ادا کریں اور ووٹ کو حقیقی معنوں میں قومی امانت سمجھ کر کاسٹ کریں۔ (انعام الحق)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024