مکرمی! آلودگی کوئی بھی ہو کرہ ارض پر رہنے والوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا ہی باعث ہے۔ دھویں کی آلودگی کے باعث ماحول بدل رہا ہے۔ بیماریاں پھیل رہی ہیں اور موسموں میں بھی تبدیلی پیدا ہوتی جا رہی ہے یہ فضائی آلودگی ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فضائی آلودگی کے اثرات انسانی زندگی پر تیزی سے رونما ہو رہے ہیں آئے روز نئی بیماریاں دریافت ہو رہی ہیں۔ جہاں گندگی اور کیچڑ کی بدبو سے فضا آلودہ ہو رہی ہے وہاں گاڑیوں کا دھواں کینسر جیسے مرض کو پھیلا رہا ہے۔ فضائی آلودگی میں جہاں کارخانوں اور فیکٹریوں کا بڑا ہاتھ ہے وہاں سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں بھی فضا کو خراب کر رہی ہیں۔ سگریٹ کا دھواں خطرناک قرار دیا گیا ہے مگر ہر قسم کی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں سگریٹ کے دھویں سے زیادہ خطرناک ہے۔ آلودگی کے باعث فضا میں آکسیجن کی کمی سے فصلیں بھی بے جان ہوتی جا رہی ہے اس خطرناک آلودگی سے بچنے کیلئے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور جس قدر ممکن ہو دنیا کو تباہی سے بچایا جا سکے۔ (الساء السلام، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024