حریت قیادت کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ
بھارتی ذرائع ابلاغ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر حریت قیادت کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے حریت قیادت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ تعصب اور بوکھلاہٹ کے شکار ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں واضح کیاکشمیری قیادت کو بدنام کرنے کے لیے ایک کشمیری نوجوان شیخ عرفان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ذرائع ابلاغ کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلا پن باربار بے نقاب ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عرفان شیخ جیسے کشمیری نوجوان کو جوتحریک ا?زادی کے ہراول دستے میں شامل ہے اور عظیم قربانیاں پیش کررہا ہے، اپنی قیادت سے سوال کرنے کا پورا حق ہے۔ میرواعظ نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس کی ویڈیو کی غلط تشریح کرنے پر افسوس کا اظہار کی۔ انہوںنے کہا بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنے مطلب کے مطابق ویڈیو کی ایڈیٹنگ کیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ چھوٹی سی کلب نہیں بلکہ پوری گفتگو تھی۔ عرفان شیخ نے کہاکہ وہ حریت کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں حریت یا اس کے کسی رکن کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ میرے خاندان کی طرح ہے اور وہ ہمارے نمائندے ہیں۔
(اْردو پوائنٹ،سرینگر)