وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ جھوٹ سے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ملک کی ترقی کی قیمت پر تماشا لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اور ان پر رحم بھی نہیں کرنا چاہئے۔ ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر موقع پر سچ بولا ہے اور ابھی بھی ہم سچ بول رہے ہیں اور ہم سرخرو ہونگے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بری کارکردگی والے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اور اسے پورا کرینگے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024