چین میں بیلوں کی لڑائی کا سالانہ روایتی میلہ
بیجنگ( نیٹ نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی چین کے صوبے یونان میں بیلوں کی لڑائی کے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ بیلوں کی لڑائی کے دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد مقامی گرائونڈ میں جمع ہوئے۔ سالانہ ٹارچ فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں مالکان اپنے بیلوں کو مکمل تیاری کیساتھ میدان میں لائے۔