,تحریک انصاف کا بائیکاٹ، انتحابی اصلاحات نے بل کی منظوری دے دی ، جمعہ کو دستخط ہونگے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلےمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کے بل کی منظوری دے دی ہے جس پر جمعہ کے روز دستخط ہوں گے تحریک انصاف نے پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا اس کے چاروں ارکان پارلیمنٹ سینیٹر شبلی فراز ،شفقت محمود، ڈاکٹر عارف علوی اور ڈاکٹر شیریں مزاری آئندہ سے پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، تحریک انصاف نے حکومتی جماعت پر سمندر پار پاکستانیز کو
حق رائے دہی نہ دینے کے معاملے پر خفیہ ڈیل اور بائیو میٹرک سسٹم کی جعلی اور خراب مشینوں و آلات کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کے الزامات بھی عائد کر دیئے بدھ کو پالےمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیٹی ارکان کے ہمراہ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پالےمنٹ کی انتخابی اصلاحات کی کمےٹی کے چےئرمےن و وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ الیکشن بل 2017 ءپر سب جماعتوں نے اتفاق کیا ہے اور انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بل کمیٹی نے منظور کرلیا ہے انتخابی قوانین کی تیاری کے لئے ذیلی کمیٹی نے 90 سے زائد اجلاس کئے، انتخابی قوانین الیکشن کمیشن کی مشاورت سے بنائے گئے اور ان کی تیاری میں تمام جماعتوں نے اپنا حصہ لےا ہے۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن قوانین الیکشن کمیشن کی مشاورت سے بنائے گئے ہیں۔ ان میں 9 قوانین کو ضم کیا گیا ہے۔ تمام پارٹیوں کے تعاون کے بغیر ےہ کام ممکن نہےں تھا بل کی تیاری ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ الیکشن بل 2017ءپر تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔ بل کی تیاری کے بعد ذیلی کمیٹی آئینی ترمیم کے حوالے سے کام کرے گی۔ بل کے تحت سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک جیسے انتخابات ہونگے۔ اسحق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری کے لئے ایک قانون کی ضرورت تھی قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپا¶ نے کہا کہ تمام جماعتوں کا اس پر اتفاق تھا کہ بہترقوانین بنیں، کوشش ہے ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے انتخابات کا انعقاد شفاف ہو۔ بل کی تیاری ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ تمام ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کی طرف سے پارلیمانی اور سب کمیٹی دونوں کا ممبر تھا ہم نے سو سے زیادہ اجلاسوں میں شرکت کی۔ دو سال کی کوششوں کے بعد آج یہ رپورٹ فائنل ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ووٹ پرتحفظات ظاہر کئے اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر بھی تحفظات بتا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے اس پر بائیو میٹرک سسٹم اوورسیز کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ اے این پی کی رہنما ستارا ایاز نے کہا کہ اچھے نظام کے لئے حکومت کا ساتھ دیا۔
بل منظوری