اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام ڈاکٹر بشیر اے ملک کی یاد میں تقریب
لاہور (کامرس رپورٹر) اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام اکیڈمی کے بانی ڈاکٹر بشیر اے ملک کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کے موقع پر ڈاکٹرز طارق محمود میاں‘ سعید احمد‘ اعظم خان‘ طاہر چودھری‘ ناہید ندیم‘ عطاءالرحمن بٹ‘ نعمان‘ احمد نوید بھٹی‘ عاصم شفیق‘ سجاد ملک‘ فرحت نعمان‘ ندیم قریشی سمیت دیگر فیملی فزیشنز نے شرکت کی اور بشیر اے ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود میاں نے کہا کہ ڈاکٹر بشیر اے ملک انتہائی محنتی اور رحم دل انسان تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔