برآمد کنندگان کیلئے ریکس سسٹم آف یورپی یونین سے آگاہی ضروری ہے: ناصر حمید
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ یورپین یونین کو برآمدات بڑھانے کے لیے اْن تمام قواعد و ضوابط ،قوانین اور معیارات سے آگاہی ضروری ہے جو انہوں نے اپنارکھے ہیں۔ لاہور چیمبر میں ریکس سسٹم آف یورپین یونین کے موضوع پرلے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حمید خان نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے اس نئے سسٹم سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے جس کا اطلاق یورپین یونین میں رواں سال یکم جنوری سے ہوچکا ہے۔