ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فور معظم رشید کو اضافی ذمہ داریاں مل گئیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فورمعظم رشید کو گجر پورہ اور سبزہ زار سکیموں کے ریکارڈ کی چھان بین کے لئے ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں ۔ دریں اثنالاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ علی ضیاء کی خدمات مزید تقرری کے لئے چیف انجینئر ایل ڈی اے کے سپرد کر دی ہیں ۔ ٹائون پلاننگ میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری خادم حسین کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز میں تعینات کر دیا ہے جبکہ اس ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکرٹری محمد نواز کو ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔