وادی راجگال میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر افغان حکومت کے اعتراضات مسترد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے خیبر ایجنسی کے علاقہ وادی راجگال میں د ہشت گردوں کے خلاف آپریشن ”خیبر۔4 “ پر افغان حکومت کے اعتراضات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کے حوالے سے تحریری اور زبانی طور پر افغان فورسز اور امریکی اتحادیوں کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ پاک فوج اپنے ”مشترکہ دشمن“ کے خلاف باہمی اعتماد، رابطے اور تعاون کی بنیاد پر کارروائی کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ من گھڑت الزامات سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ 'خطے میں امن واستحکام کے لیے کوششوں کے خلاف ایجنڈا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واضح رہے کہ افغان خبر رساں ادارے آریانا کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے پاکستان کے فوجی آپریشن ر دعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کی زیر نگرانی یہ آپریشن ، پشاور کوئٹہ اور میرانشاہ میں ہونا چاہیے جو دہشت گردی کے مراکز ہیں۔
اعتراضات مسترد