کہروڑپکا : ڈاکٹر کی غفلت سے مریضہ جاں بحق ، ورثاءکا شدید احتجاج
کہروڑ پکا ( خبرنگار) ڈاکٹر کی غفلت سے مریض جاں بحق ، ورثاءکا شدید احتجاج ، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محمد اشفاق ھیہم سینئر صحافی ،اخبار فروش یونین کے صدر آصف اقبال چوہان ،کاشف اقبال چوہان کی پھوپھی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹر منصور الحق ریحان نے انتہائی لاپرواہی ،غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط دوائی دے دی جس سے مریضہ نے تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جان دے دی لواحقین ڈاکٹر کے پاس مریضہ کو چیک کرنے کے لیے بلوانے جاتے تو ڈاکٹر فیس بک پر مصروف ہونے کی وجہ سے کہتا کہ مریضہ کو کچھ نہیں ہے مریضہ سو رہی ہے بار بار جانے کے بعد ڈاکٹر نہ آیا بلکہ ڈسپنسر کو چیک کرنے کے لیے بھیج دیا اور ڈسپنسر نے مریضہ کو چیک کیا تب ڈسپنسرنے بتایا کہ مریضہ مر چکی ہے جس پر لواحقین نے احتجاج کیا تو ڈاکٹر منصور الحق دھمکیوں پر اتر آیا اور لواحقین کو دھکے دے کر ہسپتال سے نکالنے کی دھمکیاںدیتا رہا اور کہا کہ میں با اثر ہوں تم نے جو کرنا ہے کر لو میرا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا لواحقین نے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاوائی کی جائے اور ڈاکٹر کی غیر ملکی اسناد کو چیک کیا جائے ۔