بھارتی عدالت نے مسلمان شہری کو نشہ آور چائے پلا کر 370 روپے لوٹنے کے مقدمہ کا فیصلہ 29 سال بعد سنا دیا
بریلی(اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کی عدالت نے دوران سفر مسلمان شہری کو نشہ آور چائے پلا کر 370 روپےلوٹ لینے کے 29 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید اور دس، دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ مقدمہ کے تیسرے ملزم کا 13 سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان چندر پال، کنہیا لال اور سرویش نے 21 اکتوبر 1988ءکو ٹرین کے ذریعے شاہجہان پور سے پنجاب کے سفر کے دوران نشہ آور چائے پلا کر واجد حسین نامی شہری سے 370 روپے لوٹ لئے۔