کوئٹہ: ناجائز اثاثے بنانے پر کیسکو کے سابق اکاﺅنٹنٹ کو 11سال قید‘ 57لاکھ جرمانہ
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد جائیداد بنانے پر کیسکو کے سابق اکاﺅٹنٹ کو گےارہ سال قید ،اور57لاکھ سے زائد جرمانہ کی سزاسنادی۔تفصےلات کے مطابقبدھ کو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے آمدنی سے زیادہ جائیداد اور اثاثے بنانے کے کےس میںسابق ڈویژنل اکاﺅٹنٹ سول ورک کےسکو محمد حنیف کو گیارہ سال قید 57لاکھ18ہزار722روپے جرمانے جبکہ اسکے ساتھی ٹھیکیدار عاصم کوتین سال قید اور تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی سزا سنائی ۔سماعت کے دوران نےب کے سنےئر پراسےکےوٹر راشد زےب گولڑہ بھی موجود تھے ۔واضح رہے نےب نے ملزمان کے خلاف ناجائز اور آمدن سے زائد اثا ثے بنا نے کا رےفرنس دائرکیا تھا ۔