,لندن میں تیزاب حملوں کیخلاف سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کا مظاہرہ
لندن(این این آئی)برطانوی دارالحکومت میں تیزاب حملوں کے خلاف سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے مرکزی لندن میں احتجاجیمظاہرہ کیا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے ویسٹ منسٹر کے سامنے جمع ہوکر ٹریفک بلاک کر دی۔مظاہرین کامطالبہ تھا کہ تیزاب حملوں سے بچاو کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جن میں کئی مسلمان بھی زخمی ہوئے ہیں۔