,مکہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھومتا ہوا گنبد بنایا جائے گا
مکہ (اے پی پی) دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں ایک گھومنے والا گنبد بنا رہی ہے۔اس کے بارے میں خیالکیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں اس طرح کا سب سے بڑا گنبد ہوگا۔عرب ٹی وی چینل کے مطابق پریمیئر کمپوزٹ ٹیکنالوجیز (پی سی ٹی) نامی یہ فرم سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے مقدس مقام مسجد الحرام میں سب سے بڑا گھومتا ہوا گنبد مکمل کرنے جارہی ہے۔یہ گنبد مسجد الحرام کے صحن کے اوپر بنایا جارہا ہے۔اس کا قطر 38 میٹر ہو گا۔اس کے نیچے ایک اور گنبد ہوگا اور وہ بھی ایک نظام کے تحت اس کے ساتھ ہی گھومے گا۔