قطری شہزادے کا جے آئی ٹی کو نیا خط آپکو آئندہ ہفتے دوحہ میں ملاقات کی دعوت دیتا ہوں
دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) قطری شہزادے حماد بن جاسم کا ایک اور خطر منظر عام پر آگیا۔ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کو نیا خط 17جولائی کو لکھا قطری شہزادے نے لکھا ہے کہ مجھے آپکی جانب سے ملاقات پر آمادگی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ مجھ پر پاکستانی قانون اور عدالتوں کے اطلاق نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے، آپکو آئندہ ہفتے دوحہ میں ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔ مجھے اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا جائے‘ دوحہ آکر میرے خط سے متعلق تفتیش کرلیں۔ یاد رہے منگل کے روز قطری وزیر خارجہ پاکستان آئے جس کے بعد یہ خط منظر عام پر آیا۔
قطری شہزادہ/ خط