مخدوم شہاب الدین کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سے تقریباً 40سالہ رفاقت رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔آئندہ ایک دو روز کے دوران بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان متوقع ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضلع رحیم یار خان میں سینئر ترین رہنماءمخدوم شہاب الدین کو جب کچھ عرصہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدارت سے ہٹا کر پیپلز پارٹی میں کچھ عرصہ قبل ہی شامل ہونے والے مخدوم سید احمد محمود کو پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا صدر بنایا گیا تو مخدوم شہاب الدین کی پیپلز پارٹی سے دوریاں شروع ہو گئیں جس کا اظہار انہوں نے چیئر مین ضلع کونسل کے انتخابات میں بھی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے ضلع کونسل مخدوم سید علی محمود جو مخدوم سید احمد محمود کے صاحبزادے ہیں کے خلاف اپنے گروپ کے ووٹ کاسٹ کرائے تھے ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں ضلع بھر میں پارٹی ٹکٹیں دینے کا اختیار مخدوم سید احمد محمود کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دلبرداشتہ ہو کر مخدوم شہاب الدین نے اپنے بھتیجے سابق ایم پی اے مخدوم ارتضیٰ محمود اور اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جسے ضلعی سیاست میں ایک ڈرامائی موڑ قرار دیا جا رہا ہے ۔
مخدوم شہاب