وزیر اعظم کے دورہ سیالکوٹ کی جھلکیا ں
سیالکوٹ(حامد علی خان) ٭وزیراعظم میاں محمد نوازشریف وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے ہمراہ صبح گیارہ بج کر 38 منٹ پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے ٭ائیرپورٹ پر چیئرمین سیالخاور انور خواجہ اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا ٭ایئرپورٹ سے وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیالکوٹ کینٹ آئے اور گاڑیوں کے ایک بہت بڑے جلوس کے ساتھ سیالکوٹ چیمبر پہنچے جہاں چیمبر کے صدر ماجد رضا بھٹہ، ریاض الدین شیخ اور دیگر نے انکا استقبال کیا ٭وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جب سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے تو سخت سکیورٹی کی وجہ سے تاجروں کی ایک بڑی تعداد ان کے قریب نہ پہنچ سکی۔ ٹی وی چینلز اور اخبارات کے نمائندگان کو بھی سیالکوٹ چیمبر اور ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ کامرس ٹریڈ سینٹر میں داخلہ کی اجازت نہ دی گئی ٭وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سینٹر کا دورہ بھی کیا اور اس کو مثالی قرار دیتے ہوئے بزنس مینوں اور برآمد کنندگان کیلئے انتہائی اہم قرار دیا ٭وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بتایا گیا کہ اس سینٹر کی وجہ سے سپورٹس، سرجیکل، لیدر گارمنٹس، گلوز سمیت دیگر برآمدی مصنوعات کے یہاں سٹال لگائے جائیں گے اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آنے والے غیر ممالک کے ہائی کمشنروں اور سفیروں کے علاوہ بزنس مینوں کو دورہ کروا کے سیالکوٹ میں تیار ہونے والی اعلی کوالٹی کی مصنوعات بارے آگاہ کیا جائے گا ٭وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے اور دوسرے اضلاع سے بھی پولیس سکیورٹی کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اندر اور باہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ سے سیالکوٹ تک سڑکوں پر مسلح اہلکار تعینات کئے گئے اور گشت بھی جاری رہا۔
جھلکیاں