اوپن یونیورسٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی تعلیمی سہولتوں کو اپگریڈ کردیا
اسلام آباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بیرون ملک باالخصوص مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی سہولتوں کو مزید بہتر بنادیا ہے، تفصےلات کے مطابق جن ممالک میں یہ سہولت مئیسر کی گئی ہے ان میںسعودی عرب ¾ کویت ¾ قطر ¾ متحدہ عرب امارات ¾ عمان اور بحرین شامل ہیں۔اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جو کئی سال سے ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے پہلے سے موجود بعض تعلیمی پروگرامز کو اپ گریڈ اور سہولتوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ "آن لائن لرننگ سسٹم" بھی متعارف کیا جارہا ہے۔