شریف برادران کی نا اہلی اور سزا ایک ساتھ ہوگی ، نیئر بخاری
اسلام آباد(خبر نگار خصو صی )شریف برادران کی نا اہلی اور سزا ایک ساتھ ہوگی ،عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے نواز شریف خاندان اقتدار سے باعزت الگ ہو جائے جب فیصلہ آگیا تو ان کو جانے کی ضرورت نہیں فیصلہ دینے والے خود ہی گھر بھیج دیتے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرانے کی سزا پانچ
سال ہے اگر شریف خاندان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھا ہوتا تو یہ سوال نہ اٹھایا جاتا کہ ہمارا قصور کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سینیٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی عہدیداران سے ملاقات میں کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں دیئے گئے بیانات اور سوالات کے جوابات سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریکارڈ کا حصہ بن چکے ۔