امریکہ نے 15 ہزار عارضی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا
واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے 15 ہزار عارضی ویزے جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا، عارضی ویزے موسمی تفریح گاہوں، لینڈ سکیپنگ، سمندری خوراک کی افزائش اور ان کی پراسیسنگ کے شعبوں کیلئے جاری کیے جائیں گے۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکہ کے ان تجارتی اداروں کی مدد کرنا ہے جنہیں مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے، کیونکہ ان شعبوں میں امریکی کارکن بھی دلچسپی نہیں رکھتے، اس فیصلے کے بعد غیر ملکی محنت کش امریکہ آکر ان اداروں میں ملازمت کر سکیں گے۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے واضح کیا ہے کہ عارضی ویزوں کا اجرا صرف ایک مرتبہ کیلئے کیا جا رہا ہے۔