کوئٹہ: ناجائز اثاثے بنانے پر کیسکو کے سابق اکائونٹنٹ کو 11سال قید‘ 57لاکھ جرمانہ
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد جائیداد بنانے پر کیسکو کے سابق اکائوٹنٹ کو گیارہ سال قید ،اور57لاکھ سے زائد جرمانہ کی سزاسنادی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے آمدنی سے زیادہ جائیداد اور اثاثے بنانے کے کیس میںسابق ڈویژنل اکائوٹنٹ سول ورک کیسکو محمد حنیف کو گیارہ سال قید 57لاکھ18ہزار722روپے جرمانے جبکہ اسکے ساتھی ٹھیکیدار عاصم کوتین سال قید اور تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی سزا سنائی ۔سماعت کے دوران نیب کے سنیئر پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ بھی موجود تھے ۔واضح رہے نیب نے ملزمان کے خلاف ناجائز اور آمدن سے زائد اثا ثے بنا نے کا ریفرنس دائرکیا تھا ۔