کچھ نا دیدہ قوتوں کو پا کستان ترقی کرتا ہضم نہیں ہوتا،مولا نا محمد قاسم
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) امید وار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56راولپنڈی ورہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) چیئر مین القاسم ویلفئیر ٹرسٹ و مہتمم مدرسہ دار الاافتا ح و لا ارشاد گوالمنڈی راولپنڈی مولا نا محمد قاسم نے کہا ہے کہ کیا پا کستان میں صرف میاں محمد نواز شریف ہی امیر ہیں، ایسے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو راتوں رات امیر ہوئے ہیں اور خود عمران خان کی پارٹی میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے، عمران خان سیاست دان نہیں بلکہ کسی اور کے آلہ کار ہیں، وزیر اعظم گھبراائیں نہیں ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، کچھ نا دیدہ قوتوں کو پا کستان ترقی کرتا ہضم نہیں ہوتا ہے، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہیں، ان کے اقدا مات سے پوری قوم استفادہ کر رہی ہے،ان کے خلاف کی جانے والی ہر سازش قوم کے خلا ف سازش ہے، انہوں نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے میاں محمد شہباز شریف کے حق میں آنے والا فیصلہ مخالفین کے منہ پر طما نچہ ہے، انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی جرائت کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔