حافظ آباد: نوجوان نے غیرت کے نام پر خاتون کزن کو قتل کر دیا
حافظ آباد + پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) حافظ آباد کے نواحی گائوں خطے شاہ میں غیرت کے نام پر نوجوان نے نے اپنی کزن خاتون کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں خطے شاہ میں افضال نامی نوجوان کی کچھ عرصہ قبل صائمہ سے شادی ہوئی، گذشتہ سال صائمہ نے اپنے آشنا سے ملکر اپنے خاوند کو قتل کروا دیا جس پر مقتول افضال کے ورثاء کو رنج بھی تھا، گذشتہ روز صائمہ کو اسکے کزن سکندر نے بدچلنی اور غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کا کہنا تھا کہ مقتولہ نے اپنے عاشق سے مل کر اپنے خاوند افضال کو قتل کیا تھا جس کی وجہ سے میں نے صائمہ کا قتل کیا۔