حکومت لینڈ ما فیاو سہو لت کا روں کیخلاف ایکشن لے ، تنویر الحق تھا نوی
کراچی ( پ ر)حکومت کو چاہئے کہ وہ لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کاروائی کیلئے بلا امتیاز اقدامات کرے اور لینڈمافیا کی آلہ کاربدعنوان نوکر شاہی کے حر بوں کا بھی حکو مت نو ٹس لے 1974ء سے آبائی مہران ٹائون کو رنگی کے مکینوں کو ہراساں پریشان اور ان کے گھروں بغیر نوٹس لینڈ گریبرز قبضہ ما فیا کی ملی بھگت سے زبردستی خالی کرانا حقوق انسانی اور کچی آبادی قوانین کی خلاف ورزی ہے ان الفاظ کا اعادہ سینٹ آف پاکستان قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میں وفدسے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں محمد ریحان یوسفزئی ، شعیب خان ، عمران عباسی ، ریاض علی رضا، محمد جنید اور دیگر شامل تھے اس موقع پر کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘کے وفد نے قائمہ کمیٹی ہائوسنگ و تعمیرات کے چیئرمین کو کچی آبادیوں اور گوٹھوں خصوصاً کراچی میں KDAکی زمین پر قائم کچ آبادیوں اور گوٹھوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور گزشتہ دنوں KDAکے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کی جانب سے ’’کاگف‘‘ کے سیکریٹری اطلاعات محمد جنید احمد کو اپنے دفتر میں حبس بیجا میں رکھنے ، زدکوب کرنے جان سے مارنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام سے آگاہ کیا گیا ۔