پوسٹل لائف انشورنس پر توجہ دیکر سالانہ اربوں روپے کمائے جاسکتے ہیں، مجلس قائمہ
اسلام آباد( خبر نگار) مجلس قائمہ برائے مواصلات نے پاکستان پوسٹ آفس کو پوسٹل لائف انشورنس پر توجہ دے کر اسے ایک بڑے منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کی تجوےز دی ہے۔ پوسٹل لائف انشورنس کے منافع جات کا 5 سے 10 فیصد حصہ اشتہاری مہم اور ترقیاتی مقاصد کے لیے مختص کیا جانا چاہیے
مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ پوسٹل لائف انشورنس کا پوری مارکیٹ میں 3 فیصد حصہ ہے جبکہ 58 فیصد حصہ سٹیٹ لائف انشورنس کا ہے باقی تمام انشورنس کمپنیوں کا 39 فیصد ہے۔ لہذا پوسٹل لائف انشورنس کے پاس ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ مجلس قائمہ نے بتایا کہ علماءکرام دیگر انشورنس کمپنیوں کی نسبت پوسٹل لائف انشورنس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ کیونکہ اس کے 100 فیصدحصص حکومتی ملکیت میں ہیں، مجلس قائمہ نے پوسٹل لائف انشورنس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ البتہ مجلس قائمہ نے قرار دیا کہ پوسٹل لائف انشورنس پر بھرپور توجہ دیکر اس کے ذریعے سالانہ اربوں روپے کمائے جاسکتے ہیں، صدارت، صدر نشین محمد مزمل قریشی نے کی جبکہ ممبران قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ، محترمہ مائزہ حمید، ڈاکٹر درشن، نجف عباس سیال، رمیش لال، سلیم رحمان، انجینئر حامد الحق، صاحبزادہ طارق اللہ، انجینئر عثمان خان ترکئی، محترمہ شاہجہان منیر مانگریو کے علاوہ محمد صدیق میمن، وفاقی سیکرٹری برائے مواصلات، ڈائریکٹر جنرل و چیئرپرسن پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔