پاکستانی ہونہار طالبہ ماہا ایوب نے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
بینکاک(صباح نیوز) پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ ماہا ایوب نے کیمیا پر ہونے والے بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ میں تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ماہا ایوب کراچی کے ایک مقامی سکول میں او لیول کی طالبہ ہیں اور انہیں کیمسٹری کا جنون ہے۔ اسی شوق کی بدولت وہ تھائی لینڈ میں منعقدہ 49 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔