ننکانہ کی رہائشی خاتون کے ہاں جناح ہسپتال لاہور میں 3 جڑواں بچوں کی پیدائش
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مقامی محلہ گئو شالہ کے نوجوان ظہیر احمد ڈوگر کی بیوی نے گزشتہ روز جناح ہسپتال لاہور میں بیک وقت تین صحتمند بچوں کو جنم دیا جن میں دو لڑکے ایک لڑکی شامل ہے زچہ اور بچہ کی حالت انتہائی تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔ بچوں کا والد ظہیر احمد ڈوگر کاشتکاری کرتا ہے اور گزشتہ سال اسکی شادی ہوئی تھی۔ بچوں کی پیدائش پر ظہیر ڈوگر انتہائی خوش ہے‘ اللہ تعالیٰ بار بار شکرادا کرتا ہے۔