ایک اورافغان خاتون درتاج ضلعی گورنر تعینات
کابل (نیٹ نیوز) افغان حکومت نے ایک اور خاتون درتاج عماق کو ایڈمنسٹریٹو ضلعی گورنر تعینات کردیا گیا۔ وہ صوبہ فریاب میں فرائض انجام دیں گی۔ وہ قبل ازیں صوبائی کونسل کی رکن تھیں۔ خواتین کی سیاست میں کردار کو بڑھانے کے اقدامات کے تحت انکی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے لاگریجوایشن کر رکھی ہے۔ سکول ٹیچر کے طور بھی شورش زدہ صوبے فریاب میں خدمات سر انجام دیتی رہیں۔ صدر اشرف غنی نے حکومت اداروں میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کا عزم کر رکھا ہے۔