فرانس:سینٹ نے نئے انسداد دہشتگردی قانون کی منظوری دیدی
پیرس(آن لائن) فرانس کی سینٹ نے نئے انسدادہشتگردی قانون کی بھاری اکثریت سے منظوری دیدی۔ نئے قانون کے تحت 2015کے پیرس دہشتگردانہ حملوں کے بعد ملک میں نافذ ہنگامی حالت کا خاتمہ کیا جائیگا یہ بل اکتوبر میں ایوان زیریں میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا ۔