ایران کیلئے جاسوسی، حملے کا منصوبہ سعودی عرب میں 2 اساتذہ پر فرد جرم عائد
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں 2 اساتذہ پرایران کے لئے جاسوسی اور حملے کی منصوبہ بندی کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سعودی اخبار کے مطابق ملزم ملک کی بڑی پائپ لائن کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔