محمود عباس کی ملاقات: فلسطین کو خودمختار علاقہ تسلیم‘ سیاسی حل نکالنے کیلئے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں: چینی صدر
بیجنگ(این این آئی)چین نے فلسطین کو مسئلہ کا سیاسی حل نکالنے کے لئے خدمات کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل نکالا جائے جو دونوں اطراف کے لئے قابل قبول ہو ۔چین کی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات میں فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔چینی صدر نے کہا مسئلہ فلسطین کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے جو دونوں اطراف کی عوام اور حکومتوں کو قابل قبول ہو۔ چین فلسطینیوں کی آزادی وخودمختاری کا حامی ہے اورفلسطین کی اس سلسلہ میں مدد جاری رکھے گا ۔صدر شی جن نے کہا مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کو دارالخلافہ اور1967کی سرحد بندی کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد وخودمختار علاقہ تسلیم کیا جائے ۔صدر محمود عباس نے صدر شی جن پنگ کو فلسطین کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کیا۔