کانگو میں مغوی بھارتی بزنس مین کو بازیاب کرا لیا گیا: سشما سوراج کا دعویٰ
نئی دہلی( آن لائن )بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ کانگو میں اغواء ہونے والے بھارتی شہری کو بازیاب کر ا لیا گیا ہے۔ بھارتی بزنس مین رائش ہیمنیانی کو 23 جون کو کشاسا میں مبینہ طور پر مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیا تھا ۔