صحرا میں پیاس سے دم توڑنے والے باپ بیٹے کی نعشیں مل گئیں
ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں حفر الباطن کے صحراء میں پیاس سے دم توڑ جانے والے کویتی شہری اور اس کے بیٹے کی نعشیں مل گئیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت میں عون سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ کویتی شہری کی گاڑی گہری ریت میں پھنس گئی تھی جس کے بعد شدید گرمی کے نتیجے میں باپ اور بیٹا اپنی جان گنوا بیٹھے۔