غزنی کالونی باغ سرداراںمےں غیر قا نونی تعمیر شدہ چار دکانوں کو مسمار،تین کوسےل کردےا گےا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی ڈےوےلےپمنٹ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے غزنی کالونی باغ سرداراںمےں غیر قا نونی تعمیر شدہ چار دکانوں کو مسمار اور تین دکانوں کوسےل کردےا ڈی جی آرڈی اے طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر آرڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے متعلقہ پولیس کی نفری کے ساتھ غیر قا نونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا آر ڈی اے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 ءکے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے آپرےشن کرکے غزنی کالونی مےںغیر قا نونی تعمےرکی گئی چار دکانوں کو مسمار اور تین دکانوں کو سےل کےا آر ڈی اے کے مطابق ان سات دکانوں کے مالک راجہ محمد فیاض ہیںڈ ا ئریکٹوریٹ میٹراینڈ پو لیٹن و ٹریفک انجینئر نگ کی ہدا ئت پر شعبہ بلڈنگ کنٹرو ل سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم شاہ اور دیگر بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹرز نے یہ آپریشن متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت کے ساتھ سر انجام دیاآپریشن کے دوران قواعدوضوابط کے برعکس غیر قا نونی تعمےرشدہ بلڈنگز سےل کردےں ۔