.قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، کوچ صبیح اظہر نے رپورٹ کی تیاری شروع کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میںناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے رپورٹ کی تیاری شروع کردی‘ شکست کی وجہ کھلاڑیوں کی گروپنگ کو قرار دیدیا۔ٹیم سلیکشن میں کپتان ثنامیر کی من مانی ٹیم شکست کی وجہ بنی ہے۔ ہیڈکوچ نے اپنی سفارشات میں ٹیم میں بہتری کیلئے نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔