بھارتی اداکارہ بدیشا بیزبراہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں‘شوہر گرفتار
گروگون (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و گلوکارہ بدیشا بیزبراہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ،پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا، اداکارہ چند روز قبل ممبئی سے گروگون منتقل ہوئی تھی۔اداکارہ کے والد نے بیٹی کو کئی مرتبہ فون کیا لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا جس پروالد نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس متعلقہ گھر پہنچی تواداکارہ کو مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے اداکارہ کے فیس بک اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا تفصیلی جائزہ لیا لیکن اس میں خود کشی کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملا تا ہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی ہے۔واضح رہے بدیشا کے والد نے پولس کو اداکارہ کے شوہر کےخلاف درخواست دی تھی ، پولیس نے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔