سوات‘ پاراچنار میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی
سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات‘ پاراچنار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 120 کلو میٹر تھی۔