ردالفساد: دہشت گردوں‘ سہولت کاروں‘ مشتبہ افراد سمیت 25 گرفتار‘ اسلحہ برآمد
راولپنڈی+ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان‘ راولپنڈی اور لاہور میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 11سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ آپریشن میں پنجاب رینجرز‘ پولیس انٹیلی جنس اداروں نے حصہ لیا‘ گرفتار دہشت گردوں میں جماعت الاحرار کا ایک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ اسلحہ پنجاب میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔ سی ٹی ڈی نے پشاور سے فائرنگ کے واقعہ کے تین افغان سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ کوئٹہ کے علاقہ کلی اسماعیل سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔