ایران کا ایک بار پھر عراقی کردوں کی تحریک کچلنے کا منصوبہ،جنگجوبھرتی کرلیے
تہران(این این آئی)ایران نے ایک بار پھر عراق کے صوبہ کردستان کی علیحدگی کی تحریک کچلنے کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ایران کے ایک کرد صحافی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ پاسداران انقلاب اور اس کی ماتحت نیم سرکاری ملیشیا ’بسیج‘ کو حکومت کی طرف سے احکامات ملے ہیں کہ وہ عراق کے صوبہ کردستان کی آزادی کی تحریک روکنے کے لیے جنگجو بھرتی کرنا شروع کریں۔