آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی ٹیم دورے کا آغاز دو روزہ ٹور میچ سے کرے گی، یہ میچ 22 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست تک میرپور جبکہ دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 ستمبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔