بلوچستان میں شدید بارشیں‘ پل ٹوٹ گئے‘ ہزاروں افراد پھنس گئے
کراچی (رپورٹ: رضا حیدر) بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی اور سڑکیں زیر آب آ گئیں‘ کئی پل ٹوٹ گئے‘ بلوچستان کی انڈسٹریل زون حب میں کراچی سے ملازمتوں پر جانے والے ہزاروں مزدور پھنس گئے‘ سیلابی ریلے سے سڑکیں تباہ ہو گئیں اور گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہو گیا‘ مسلسل بارشوں سے اطلاعات کے مطابق کئی بند اور پل ٹوٹ گئے ہیں‘ بدترین ٹریفک جام ہو گیا بعض گاڑیوں نے متبادل راستے ساکران اور ہاکس بے کا طویل راستہ اپنایا اور 8 سے 10 گھنٹے کی مسافت کے بعد کراچی پہنچے۔