سٹار انٹرنیشنل کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کی جانب سے سمر کیمپ کا آغاز
راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر) سٹار انٹرنیشنل کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کی جانب سے دوسری بار سمر کیمپ کا آغاز ایوب پارک کرکٹ گراونڈ راولپنڈی میں ہوگیا جس میں انڈر 16 اور انڈر 19 کے لیے کوچنگ کیمپ ایک ماہ کے لیے لگایا جائے گا مہمان خصوصی انٹرنیشنل کرکٹر حسیب امجد (ہانگ کانگ انٹرنیشنل ٹیم ) اور ساجد حسین شاہ‘ سیکرٹری راولپنڈی کرکٹ نے شرکت کی‘ ٹریننگ کیمپ کے دوران انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔