عرفان پٹھان کی اہلیہ کیساتھ تصویر پر تنقید
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکرنے پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹوئٹرپرشیئرکی جانے والی تصویرمیں بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے برقع پہنا ہواہے جب کہ ان کا چہرہ بھی دکھائی نہیں دے رہا ،کھلاڑی کے ایک مداح کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے کہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں کو پورا ڈھانپے ،ایک مداح نے کہا کہ چہرہ چھپانا فرض نہیں بلکہ ہاتھوں کو چھپانا فرض ہے ،ایک اورمداح نے کہا کہ عرفان بھائی، مہربانی کرکے بھابی کو پردے میں رکھیں۔