شاد محمد نے ڈی جی انٹیلی جنس آئی آر کی ذمہ داری سنبھال لی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گریڈ 21 کے افسر شاد محمد کو ڈی جی انٹیلی جنس آئی آر تعینات کر دیا گیا۔ شاد محمد نے ذمہ داری کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 21 کے افسر خواجہ عدنان ظہیر نے ممبر آئی ٹی ایف بی آر‘ گریڈ 21 کے افسر سیما شکیل نے چیف کمشنر ایل ٹی یو کراچی‘ گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر محمد اکرم خان نے چیف کمشنر فیصل آباد اور گریڈ 20 کے افسر ناہید اظہر نے چیف کمشنر آر ٹی او حیدر آباد کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔