مکرمی! مودبانہ گزارش ہے کہ سابقہ ملازمین یونین کونسل ہال بلدیہ شیخوپورہ کو سات ماہ سے تنخواہیں اور پنشن فنڈ ادا نہ کیا گیا ہے۔ بار بار اے ڈی ایل جی صاحب کو (Assignment) تنخواہ اور پنشن فنڈ کی رپورٹ دیتے رہے ہیں۔ مگر آج تک شنوائی نہ ہوئی ہے۔ ملازمین پریشان ہیں لہٰذا افسران بالا سے التماس ہے کہ ملازمین کے بقایا جات ادا کئے جائیں تاکہ ملازمین کی پریشانی دور ہوسکے۔ (سید آفتاب گیلانی و سابقہ ملازمین کونسل ہال بلدیہ شیخوپورہ)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024