ورلڈگیمزآج سے پولینڈ میں شروع ہوں گی
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈگیمز(آج)سے پولینڈ میں شروع ہوں گی،محمدعمار اور ابوہریرہ پہلی بارپاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈگیمز(آج)جمعرات سے پولینڈکے شہروروکلا میں شروع ہوں گی۔ دس روزہ گیمزکے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔گیمزکے دوران پاکستان کے محمدعمار اور ابوہریرہ جوجیٹسو کے مردوں کے مقابلے میں پہلی بارپاکستان کی نمائندگی کریں گے۔