ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،ثنا میر کی جگہ بسمی معروف کو کپتان بنانے کا فیصلہ
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی عالمی کپ کے دوران بدترین کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ کا ثنا میر کی جگہ بسمی معروف کو کپتان بنانے کا فیصلہ نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کو فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی عالمی کپ کے دوران بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کو فیصلہ کرلیا ہے جس میں ثنا میر کی جگہ بسمی معروف کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا میر پیشرفت کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں غور کررہی ہیں۔